Meri Zindagi Ko Sanwarny Wala By Kanwal Rajput
ناول: میری زندگی کو سنوارنے والا رائٹر: کنول راجپوت قسط نمبر ۱ سورج غروب ہونے کو تھا۔ آہستہ آہستہ رات نے بھی اپنے پر پھیلانا شروع کر دئیے تھے۔ اچانک سڑک پر درخت کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو دیکھ کر ایک گاڑی رکی تھی۔ اس میں سے ایک پرکشش ، خوبصورت اور مردانہ وجاہت سے بھرپور ایک شخص گاڑی سے باہر نکلا تھا اور نظر دور سڑک کے دوسرے پار درخت کے ساتھ بیٹھی ایک لڑکی پر گئی تھی۔ جو زمین سے کسی کے گرے ہوئے چاول کھانے میں مگن تھی۔ اسے زمین سے کھاتے دیکھ فاتح کا دل برا ہوا تھا۔ قدم نا چاہتے ہوئے بھی اس کی طرف بڑھنے لگے تھے۔ اور سڑک کراس کر کے اس لڑکی تک پہنچا اور پاؤں کے بل اس کے پاس بیٹھ گیا تھا۔ "سنے ! آپ زمین سے چاول اٹھا کر کیوں کھا رہی ہیں ؟" فاتح نے اپنے گلاسز اتارے ہوئے پوچھا تھا۔ لڑکی نے اچانک اپنے پاس کسی مرد کو دیکھا تو گھبراہٹ میں اپنا دوپٹہ سیٹ کرنے لگی اور اپنے آپ میں سمٹنے لگی تھی۔ "دیکھیں!!! آپ گھبرائیں نہیں میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ میں بس آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اور آپ پلیز یہ زمین سے چاول اٹھا کر نہ کھائیں"۔ "م۔م۔مج۔مجھے بھ۔بھوک ل۔لگی ہے او۔او...