Meri Zindagi Ko Sanwarny Wala By KU Rajput Writer Episode No 17
ناول: میری زندگی کو سنوارنے والا رائٹر: کے یو راجپوت قسط نمبر ۱۷ وہ روڈ کراس کر کے گاڑی تک آیا اور دروازہ کھول کر اس نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ دروازہ کھلنے کی آواز پر خانی اس کی طرف متوجہ ہوئی تھی۔ "خانی یہ آئس کریم لے لیں"۔ اس نے آئس کریم خانی کی طرف بڑھائی جو اس نے پکڑ لی تھی۔ "مجھے کچھ کہنا تھا"۔ وہ جھجھکتے ہوئے بولی تھی۔ "جی بولیں!!! کیا کہنا ہے"۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا۔ "میرا سڑک پر پیدل چل کر آئس کریم کھانے کا دل کر رہا ہے"۔ اس نے بہت ہمت کر کے اپنی خواہش بتائی تھی۔ "خانی!! مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار بغیر ڈرے کر سکتی ہیں۔ چلیں آ جائیں پھر پیدل چل کر آئس کریم کھاتے ہیں"۔ وہ گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولا تھا اور گاڑی کے دوسری سائیڈ آ کر خانی والی سائیڈ کا دروازہ کھولا تو خانی اپنی آئس کریم ہاتھ میں لیے باہر آئی تھی۔ فاتح گاڑی کو لاک کر کے واپس اس کی طرف آیا تھا۔ اب وہ دونوں ویران سڑک پر اکیلے چل رہے تھے۔ فاتح!!!! خانی نے نرم لہجے میں پکارا تھا۔ ہممم بولیں!!! وہ آئس کریم کو اوپن کر رہا تھا۔ اس کے نام پکارنے پر اس...