Posts

Meri Zindagi Ko Sanwarny Wala By KU Rajput Writer Episode No 17

ناول: میری زندگی کو سنوارنے والا رائٹر: کے یو راجپوت قسط نمبر ۱۷ وہ روڈ کراس کر کے گاڑی تک آیا اور دروازہ کھول کر اس نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ دروازہ کھلنے کی آواز پر خانی اس کی طرف متوجہ ہوئی تھی۔ "خانی یہ آئس کریم لے لیں"۔ اس نے آئس کریم خانی کی طرف بڑھائی جو اس نے پکڑ لی تھی۔ "مجھے کچھ کہنا تھا"۔ وہ جھجھکتے ہوئے بولی تھی۔  "جی بولیں!!! کیا کہنا ہے"۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا۔ "میرا سڑک پر پیدل چل کر آئس کریم کھانے کا دل کر رہا ہے"۔ اس نے بہت ہمت کر کے اپنی خواہش بتائی تھی۔  "خانی!! مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار بغیر ڈرے کر سکتی ہیں۔ چلیں آ جائیں پھر پیدل چل کر آئس کریم کھاتے ہیں"۔ وہ گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولا تھا اور گاڑی کے دوسری سائیڈ آ کر خانی والی سائیڈ کا دروازہ کھولا تو خانی اپنی آئس کریم ہاتھ میں لیے باہر آئی تھی۔ فاتح گاڑی کو لاک کر کے واپس اس کی طرف آیا تھا۔ اب وہ دونوں ویران سڑک پر اکیلے چل رہے تھے۔  فاتح!!!! خانی نے نرم لہجے میں پکارا تھا۔  ہممم بولیں!!! وہ آئس کریم کو اوپن کر رہا تھا۔ اس کے نام پکارنے پر اس...

Meri Zindagi Ko Sanwarny Wala By Kanwal Rajput

  ناول: میری زندگی کو سنوارنے والا رائٹر: کنول راجپوت قسط نمبر ۱ سورج غروب ہونے کو تھا۔ آہستہ آہستہ رات نے بھی اپنے پر پھیلانا شروع کر دئیے تھے۔ اچانک سڑک پر درخت کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو دیکھ کر ایک گاڑی رکی تھی۔   اس میں سے ایک پرکشش ، خوبصورت اور مردانہ وجاہت سے بھرپور ایک شخص گاڑی سے باہر نکلا تھا اور نظر دور سڑک کے دوسرے پار درخت کے ساتھ بیٹھی ایک لڑکی پر گئی تھی۔  جو زمین سے کسی کے گرے ہوئے چاول کھانے میں مگن تھی۔ اسے زمین سے کھاتے دیکھ فاتح کا دل برا ہوا تھا۔  قدم نا چاہتے ہوئے بھی اس کی طرف بڑھنے لگے تھے۔ اور سڑک کراس کر کے اس لڑکی تک پہنچا اور پاؤں کے بل اس کے پاس بیٹھ گیا تھا۔ "سنے ! آپ زمین سے چاول اٹھا کر کیوں کھا رہی ہیں ؟" فاتح نے اپنے گلاسز اتارے ہوئے پوچھا تھا۔ لڑکی نے اچانک اپنے پاس کسی مرد کو دیکھا تو گھبراہٹ میں اپنا دوپٹہ سیٹ کرنے لگی اور اپنے آپ میں سمٹنے لگی تھی۔ "دیکھیں!!! آپ گھبرائیں نہیں میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ میں بس آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اور آپ پلیز یہ زمین سے چاول اٹھا کر نہ کھائیں"۔ "م۔م۔مج۔مجھے بھ۔بھوک ل۔لگی ہے او۔او...